کاروار29جون (ایس او نیوز) یہاں مُودگا نیشنل ہائی وے 66 پر دو موٹر بائک کےدرمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں ایک بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے میں مرنے والے کی شناخت سندیپ دُرگیکر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ حادثے میں سُجیت اچاری، ونائک نائک اور ستیش ہری کنترا کو شدید چوٹ لگی ہے اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
کاروار مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔